دادو کے گاؤں میں آتشزدگی , سعد رضوی بھی خاموش نہ رہ سکے

20  اپریل‬‮  2022

سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ سندھ میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دادو کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی کے واقعے پر حافظ سعد حسین رضوی نے انتظامیہ کی غفلت پر اظہار تشویش کیا، ان کا کہنا تھا کہ دادو مہیڑ میں پیش آنے والا آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، واقعے میں بچوں سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں زیرِ علاج افراد کے پاس گھنٹوں بعد بھی تاحال کوئی انتظامیہ کا نمائندہ نہیں پہنچا، سندھ کے دیہی اضلاع میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کو فوری غمزدہ خاندانوں کی بہترین طبعی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیں۔

سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے، واقعے میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے دیہاتوں میں خوفناک آتشزدگی سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں 16 سالہ مور، 12 سالہ رشید، 10 سالہ عالم، 5 سالہ بچی نرگس ، 10 سالہ زمان، 14 سالہ عبدالرسول، 10 سالہ بچی سویرا، 8 سالہ نعیمہ، 42 سالہ حسین چانڈیو بھی جھلس کر فوت ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں 6 سالہ موناں، 12 جمن، حاجانی خاتون شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved