ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتی۔

آج کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن نیوزی لینڈ نے زخمی ڈیون کونوے کی جگہ ٹم سیفرٹ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

دونوں ممالک کی پلیئنگ الیون

آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ، اسٹیون اسمتھ

نیوزی لینڈ: کین ولیم سن(کپتان)، ڈیرل مچل، ٹم سیفرٹ، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے، مارٹن گپٹل

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved