وزیراعظم ہاؤس سے متعلق من گھڑت خبر پر پاکستان نے بی بی سی سے جواب طلب کرلیا

20  اپریل‬‮  2022

پاکستان نے وزیراعظم ہاؤس سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی اسٹوری چھاپنے پربرطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ہیڈ کوارٹرز سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بی بی سی اردو کے خلاف تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل بی بی سی کو موصول ہوگئی ہے جس کی بی بی سی نے تصدیق کی ہے۔

بی بی سی نے پاکستان کی شکایت پر معاملے کا جائزہ لینا شرو ع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ 10اپریل 2022کو بی بی سی اردو نے ایک انتہائی لغو اور بے بنیاد اسٹوری شائع کی تھی۔

اس سٹوری میں تمام باتیں حقائق اور صحافتی اُصولوں کے منافی تھیں۔ آئی ایس پی آر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس اسٹوری کو رد کر چکے ہیں۔

بی بی سی اُردو ماضی میں بھی ایسی ہی بے بنیاد اور جھوٹی اسٹوریاں شائع کرتا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved