بلاول لندن پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

20  اپریل‬‮  2022

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ گئے جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز وفاقی وزراء کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے باوجود حلف نہیں اُٹھایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وطن واپسی پر  بلاول کے حلف اٹھانے کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved