اگر فارن فنڈنگ کیس میں نااہل کر دیا گیا تو کیا کریں گے، عمران خان نے بتا دیا

20  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اب الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

آج ٹوئٹر اسپیس پر گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل کردیا جاتا ہے، تو اس کے بعد آپ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، اور اس پر پارٹی کارکنان کو کیا پیغام دیں گے؟

 اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، لیکن اس کیس میں سے کچھ بھی نہیں نکلے گا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا کیس  ایک ساتھ دیکھا جائے، لیکن الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کے کیس کو ہی دیکھ رہا ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹ رہے، کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved