عمران حکومت کے ریلیف پر شہباز حکومت پریشان، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ

20  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا ہے کہ پٹرول پر سبسڈی کو ہم جاری نہیں رکھ سکتے۔

آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا کہ عمران خان آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں لگا کر گئے، ڈیزل اور پٹرول پر ٹیکس نہیں لیا، پٹرول سستا کرنا کوئی مہربانی نہیں ہوتی کیونکہ یہ پیسے عوام کے ہی ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا  کہ 52 روپے ڈیزل پر سبسڈی ہے جبکہ پٹرول پر  21 روپے ہے، رواں ماہ سبسڈی کی مد میں 68 ارب روپے کا خرچہ ہوا ہے، جسے  کل منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا کے مطابق مئی اور جون میں اسی سبسڈی کا خرچہ 96 ارب روپے ہو گا۔ مفتاح اسمعیل کا کہنا تھا کہ یہ اخراجات پاکستان کی سویلین حکومت چلانے کے خرچے سے دو گنا زائد ہیں، جسے ہم جاری نہیں رکھ سکتے، اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو فیصلہ کرنا ہوگا، آئی ایم ایف سے میری ملاقات ہوجائے پھر اس پھر بات کروں گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے یہ قیمتیں آئندہ بجٹ تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved