سارے ادارے خلاف ہیں، الیکشن میں کیسے جائیں گے، عمران خان کا بڑا بیان

20  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ انتخابات کے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔

آج ٹوئٹر اسپیس پر  گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سوال کیا گیا کہ سارے ادارے آپ کے مخالف ہیں، اس صورتحال میں الیکشن میں کیسے جائیں گے۔ ٹوئٹر اسپیس کے میزبان نے بتایا کہ یہ سوال اب تک 1400 افراد پوچھ چکے ہیں۔

اس سوال پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں کے اندر بھی انسان ہی ہیں، اگر کسی ادارے میں  ایک آدھ انسان غلطی کردیتا ہے، تو اس سے پورا ادارہ خراب نہیں ہوجاتا۔ اس موقع پر عمران خان خان کا کہنا تھا کہ  اس بار ہم پوری  سمجھ اور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی دفعہ الیکشن کی پوری سائنس سمجھ کر الیکشن لڑیں گے، ہم اب حکمرانی کا طریقہ کار سمجھ گئے ہیں، پہلے ہمیں اس کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ اداروں کے اندر کس قسم کے بحران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اب ہمیں ساری چیزوں کی سمجھ آگئی ہے،  اس بار نوجوانوں کو پوری طرح ٹریننگ دے کر الیکشن میں جائیں گے۔

ٹوئٹر اسپیس پر  گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا ایک مستحکم اور مضبوط فوج ملک کیلئے عمران خان سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کیخلاف کبھی بات نہیں کرنی، بلکہ ہم نے فوج کو مضبوط کرنا ہے، بیرون ملک سے بھی فوج کو کمزور کرنے کیلئے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھانوازشریف نے فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved