ایران اور متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایران کے صوبے ہرمزگان میں زلزلے کے  6.3 اور 6.4 شدت کے 2 شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور بڑی بڑی عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔

بعض میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 بھی ریکارڈ کی گئی ۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر بندر عباس سے47 کلومیٹر دور کا علاقہ تھا جس  کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلےکے جھٹکے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی، شارجہ اور عجمان میں بھی محسوس کئےگئے جس سےدبئی میڈیا سٹی اور دبئی اسپورٹس سٹی سمیت دیگر فلک بوس عمارتیں لرز اٹھیں، ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس جون میں بھی ایران میں 5.1 شدت کے زلزلے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جب کہ فروری میں بھی ایران کے جزیرہ قشم میں 5.8 شدت کے زلزلے کے بعد زمین میں لرزش محسوس کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved