جب پی ٹی آئی کی حکومت نے حلف اٹھایا تو اس وقت کون کون ضمانت پر تھا، احسن اقبال نے بتا دیا

20  اپریل‬‮  2022

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی 24 وزراء کی ضمانتوں پر رہائی موضوع بحث بن گئی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جس وقت سابق وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف اٹھایا، اس وقت وہ ضمانت پر تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت  قوم کو پونے چار سال تک جھوٹے اعدادوشمار دیتی رہی، میں نےاسی لئے  کہا تھا کہ سردیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن تیار ہوگا، اور انتخابی اصلاحات  ہو جائیں گی، ہم انتخابات کرادیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے پر کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو چاہیے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو سب جیل قرا ردے دیں، کیونکہ  اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved