گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صوبائی بیوروکریسی کو خبردار کر دیا ہے۔
نجی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری کی رپورٹس مجھ تک پہنچنے سےپہلے میڈیا میں جارہی تھیں، اسی لئے میں پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانےکاحکم دے دیا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے پرانے وارداتی ہیں،یہ گینگ کیساتھ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کو خبردار کررہا ہوں کہ رائیونڈ دربارپر جا کرحاضری دینا بند کردیں، پنجاب میں ابھی میچ جاری ہے۔
انہوں نے بیوروکریسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں، رائیونڈ دربار کے نہیں۔