وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سانحہ میہڑپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر میہڑ میں آگ لگنے سے خاک ہونے والے گوٹھ فیض محمد چانڈیو پہنچے،جہاں انہوں نے متاثرین سے تعزیت کی امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نےجاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے پانچ، پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کی دو دو لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے، اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یاد رہے کہ میہڑ کے دو دیہاتوں میں آگ لگنے کے باعث 9 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔