موثر قانون سازی کیوں نہ کر سکے، عمران خان نے وجہ بتا دی

20  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں بلیک میل کرتی تھیں، جس کے باعث قانون سازی میں مشکلات پیش آئیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹر اسپیس پر  گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے قانون سازی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ حکومت میں کچھ ایسے لوگ تھےجن کو لگتا تھا کہ اقتدار میں آکروہ  اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچائیں گے، اور اس کیلئے وہ  غیر قانونی کام کریں گے ،ہم نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے قانون سازی میں  مشکلات پیش آئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس کراتے وقت اور اہم قانون سازی کے وقت یہ لوگ بلیک میل کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اور حکومتی بینچز میں پیچھے بیٹھنے والے لوگ جو دوسری پارٹیوں سے ہماری پارٹی میں شامل ہوئے تھے، وہ ووٹنگ کے وقت ایسے کرتے تھے۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس بار دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ موثر قانون سازی کی جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved