بلاول کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بھی لندن روانہ

21  اپریل‬‮  2022

بلاول بھٹو زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ،شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی لندن روانہ ہوگئے۔

سیاست کا مرکز پاکستان سے لندن منتقل، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ،شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی لندن روانہ ہوگئے۔

یاد رہے بلاول بھٹو زرداری  ایک روز پہلے لندن پہنچ چکے ہیں، بلاول بھٹوزرداری وفد کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ جہاں صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنچاب کے عہدوں پر مشاورت ہوگی.بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپسی پر ممکنہ طور پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved