مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

21  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

آج جسٹس شہبازر ضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کرے گا.درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے بیمار والد کی تیمارداری کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں اس لیے عدالت ان کا پاسپورٹ واپسی کا حکم دے اور مریم نواز کو لندن اپنے والد کی تیمار داری کیلئے جانے کی اجازت دے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے 2019میں جھوٹے الزا م پر ان کے خلاف انکوائری شروع کی تھی،مریم نیب میں پیش ہوئیں مگر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved