بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 4 اشتہاری ملزم ہلاک

21  اپریل‬‮  2022

سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں  4 دہشتگرد ہلاک  ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے عمر زئی میں پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان مارے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمرزئی کے علاقے میں پولیس پارٹی اپنے فرائض منصبی ادا کررہے تھے کہ  ان پر اچانک فائرنگ ہوئی، پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، تاہم اس وقت تک 4 دہشت گرد مارے جاچکے تھے، شناخت پر پتہ چلا کہ چاروں ملزمان اشتہاری تھے، اور مخلتف تھانوں میں مطلوب تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved