حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری

21  اپریل‬‮  2022

لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف لینے کیلئے دائر درخواست میں مسلم لیگ ق کی فریق بننے کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ کیا درخواست ہے؟۔عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن مناسب انداز میں نہیں ہوا تھا کس عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ میرے پاس نہیں، معاملہ صرف اتنا ہے کہ گورنر کیا کہتے ہیں۔چیف جسٹس نے ق لیگ کے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ حلف کے معاملے سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کی وزیراعلی کے عہدے کا حلف نہ لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔حمزہ شہباز کے وکیل نے درخواست کی کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، عدالت کی حکم عدولی کی گئی ہے، قانون کے مطابق وزیر اعلی کے انتخاب کا سارا عمل مکمل ہوا اور ڈپٹی اسپیکر نے نتائج گورنر پنجاب کو بھجوائے، لیکن گورنر پنجاب حلف نہ لے کر آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اے جی پنجاب گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہوں۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved