حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی سے مشیر برائےخارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
گزشتہ روز طارق فاطمی کے مشیر برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ طارق فاطمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ طارق فاطمی 35 سال سے زائد عرصے تک کیریئر ڈپلومیٹ رہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسان مزاری سے انسانی حقوق کاقلمدان واپس لےلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسان مزاری کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیا ہے جس کے بعد قلمدان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے دو روز قبل حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وزرا کو قلمدان سونپے گئے تھے۔
کابینہ میں ردو بدل اہم وزارتوں میں تبدیلی ،حکومت کا طارق فاطمی سےمتعلق بڑا فیصلہ
21
اپریل 2022
