ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دونوں  اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے مثبت انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ دونوں نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن ہیزل وڈ نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے سیمی فائنل کے ہیرو مچل کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔اس کے بعدمارٹن گپٹل اور ولیم سن کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں گپٹل مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز ولیم سن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں بھی بہترین کھیل پیش کیا اورنصف سنچری مکمل کی۔ لیکن ان کے شراکت دار فلپس 18رنز بنانے کے بعد ہیزل وُڈ کی دوسری وکٹ بن گئے،  جبکہ دو گیند بعد و لیم سن بھی پویلین کو لوٹ گئے۔

ولیم سن نے 48 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی جو ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں اب تک کسی بھی ٹیم کے کپتان کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگ ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ممالک کی پلیئنگ الیون

آسٹریلیا – ایرون فنچ(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ، اسٹیون اسمتھ

نیوزی لینڈ – کین ولیم سن(کپتان)، ڈیرل مچل، ٹم سیفرٹ، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے، مارٹن گپٹل

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved