فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طارق فاطمی سے خارجہ امور کا عہدہ واپس لینا درست فیصلہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ طارق فاطمی جیسے بدنام زمانہ ایجنٹ سے خارجہ امور کا عہدہ واپس لینا درست فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی اصول پر خواجہ آصف جیسے فوج دشمن شخص سے وزارت دفاع کا قلمدان واپس لیا جانا چاہیے، پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں کے خاندان ایسے شخص کو دفاع کا محکمہ دینے پر شدید متفکر ہیں۔
طارق فاطمی جیسے بدنام زمانہ ایجنٹ سے خارجہ امور کا محکمہ واپس لینا درست فیصلہ ہے، اسی اصول پر خواجہ آصف جیسے فوج دشمن شخص سے وزارت دفاع کا قلمدان واپس لیا جانا چاہئے، پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں کے خاندان ایسے شخص کو دفاع کا محکمہ دینے پر شدید متفکر ہیں https://t.co/X2soCJHNVn
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی ہے، طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے جبکہ خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے۔