افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے 5 افرادجاں بحق اور 65 زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے شہرمزار شریف کی مسجد میں دھماکہ ہواہےجس میں5 افراد جاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق مسجد میں دھماکے کے باعث5 افراد جان کی باز ی ہار گئے ہیں جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزارشریف کی مسجد میں میں دھماکےکی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔