کمالیہ میں 80 سالہ بزرگ خاتون کے ساتھ زیادتی کا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

کمالیہ کے گاؤں کھوکھراں والی میں 80 سالہ معمر خاتون کا مبینہ طور پر ریپ کرنے والے ملزم کو پنجاب پولیس نے آج ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 80سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے مرتکب جنسی درندے مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے، پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کیلئے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 80 سالہ معمر خاتون کے ساتھ ریپ کا واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ کے گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیا تھا جب ایک بیوہ خاتون نے صدر پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ رات کو اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ جب گاؤں چھا راجے والی کا رہائشی ملزم آدھی رات کو ان کے گھر میں گھس آیا، اور انہیں رسی سے باندھ کر ان کا ریپ کر ڈالا۔

واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اس واقعے کو اعلیٰ ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved