وزیرداخلہ ای سی ایل کمیٹی میں شامل،سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاون کااعلان

21  اپریل‬‮  2022

 وفاقی حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ   کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)  کمیٹی مین شامل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب کی جارہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے انہیں بھاگنے نہیں دیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ کمیٹی میں وزیر داخلہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے، پہلے ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، مشیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ تھے۔

ایک بیان  میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے انہیں بھاگنے نہیں دیاجائےگا، ایگزٹ کنٹرول لسٹ دوبارہ مرتب کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو اپنی نا اہلی اور لوٹ مارپر عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں، عمران نیازی کو سیاسی مقابلےکے بعد ہی بذریعہ عدم اعتماد باہرکیا۔کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل نو سے وزیر داخلہ کا عہدہ مزید بااختیار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی کمیٹی کی تشکیل میں اس نقص کی نشاندہی کی گئی تھی، کمیٹی ملک کے اندر باہر جانے والوں پر پابندی لگانے یا ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved