پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مسلسل مندی کا سامنا ہے، آج بھی کاروباراور سرمایہ کاری کے لحاظ سے مسلسل چوتھا منفی دن رہا۔
تفصیلات کے مطابق آج اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 45 ہزار 652 پر بند ہواہے۔
کاروباری دن میں KSE-100 انڈیکس 468 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج کی بلند ترین سطح 46 ہزار 66 اور کم ترین سطح 45 ہزار 558 رہی۔
مارکیٹ میں آج 18 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 5 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
علاوہ ازیں مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 42 ارب روپے کم ہوکر سات ہزار 618 ارب روپے ہے۔