ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے الٹی میٹم دیا ہے۔
حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر وزیراعظم لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کراسکتا تو بتادے، تاکہ پوری قوم حقیقت کا پتا چلے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز اور ہمارے درمیان مطالبات میں ایک پیش رفت ہے، لیکن ہم کچھ شرائط کے ساتھ وفاق میں بیٹھے ہیں، اگر وزیراعظم لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے تو ہمیں واضح طور پر بتا دیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاتر صرف اس لئے مانگ رہے ہیں، کیونکہ یہہمارا حق ہے، ایم کیو ایم کو انتخابات کے لیےکسی تیاری کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے بھی نومنتخب حکومت کیساتھ تعلقات سخت اختلافات کا شکار ہیں۔