نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے غیر ملکی دورے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے، اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔