چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔
لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی سازش نہیں بلکہ جمہوری طریقہ تھا، عمران خان کیخلاف سازش وائٹ ہاؤس نے نہیں بلکہ بلاول ہاؤس میں تیار کی گئی۔ اب عمران خان کا بیانیہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا؟
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں کردار اور ان کی قربانی سب کے سامنے ہے، ان سے ملاقات کیلئے اس نیت کے ساتھ آیا ہوں کیونکہ ہم ان چینلجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کیساتھ ملاقات اسٹین ہوپ ہاؤس میں واقع نواز شریف کے صاحبزادے کےدفترمیں جاری ہے۔