پر ویز الہٰی نے لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی باہمی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے،انکا کام بس عوام کو
تکلیف دینا ہے ۔ پرویز الہٰی نے کہا عمران خان قوم کے حقوق و عزت و غیرت کی خاطر باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جب سب اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تب بھی چوہدری پرویز الہٰی نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دینے کا وعدہ نبھایا۔
اسد قیصر نے بیان دیا کہ عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف آپ کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/FdS2PehV5E
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) April 21, 2022
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر ن لیگی غنڈوں کا بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کیا۔