مسلم لیگ ن نے سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس جوائن کرنے کی خبروں کے متعلق وضاحت پیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر اسپیس پر عوام سے گفتگو کی، اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
ٹوئٹر اسپیس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر گردش کرنے لگیں، جس میں مریم نواز کو عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس سیشن میں بطور listener شریک دیکھایا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعداس پر ن لیگ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ان تصاویر کو جعلی قرار دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے اسپیس سیشن میں شرکت نہیں کی۔
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) April 20, 2022