نیوزی لینڈ کو شکست، آسٹریلیا پہلی بارٹی ٹونٹی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 نیوزی لینڈ کی جانب سے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابھی  ٹیم کا مجموعی سکور 15 تک پہنچایا ہی تھا کہ تیسرے اوور میں کپتان ایرون فنچ صرف پانچ رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر کا ساتھ دینے مچل مارش آئے اور دونوں عمدہ بیٹنگ کی، ڈیوڈ وارنر نے 38 گیندوں پر 53 رنزکی  شاندار اننگز کھیلی، انہیں بھی  ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مچل مارش نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ میکسویل کے ساتھ ناقابل شکست شراکت قائم کر کے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کرا لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ باولنگ میں جوش ہیزل ووڈ نے 3 وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائےجو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016ء میں انگلینڈ کے خلاف6وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون

آسٹریلیا – ایرون فنچ(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ، اسٹیون اسمتھ

نیوزی لینڈ – کین ولیم سن(کپتان)، ڈیرل مچل، ٹم سیفرٹ، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے، مارٹن گپٹل

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved