سابق وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے عمران خان کو وزیراعظم اور شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دے دیا۔
لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے کہا کہ آج ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا ہے، کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم اب بھی عمران خان ہیں، انہوں نے کہا میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، وہ کل بھی ہمارے وزیراعظم تھے، آئندہ بھی وہی ہوں گے۔
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان آپ کے وزراء بہترین کام کرتےہیں، انہوں نےپنجاب میں بڑی سازش کو ناکام بنایا، اس سلسلے میں آپ کی خواتین رکن اسمبلی کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مونس الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ایک وزیراعلیٰ حلف اٹھانا چاہتا ہے، اسے میک اپ کا بڑا شوق ہے، میں آپ کی خواتین ایم پی اے سے کہتا ہوں کہ اگر اس نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا تو اسے ایک میک اپ کٹ بطور تحفہ ضرور دیں۔