شاہ محمود قریشی کا عمران خان اور پارٹی کیخلاف ایک نئی سازش کا انکشاف

21  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور سازش کا انکشاف کیا ہے۔

لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان اور پارٹی کیخلاف ایک اور سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی ورکرسے سوال کرتے ہوئے کہا کہ  کیا پی پی اور ن لیگ کو جواب نہیں دینا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ  ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں لیکن یکطرفہ کارروائی نہیں ہوسکتی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس عمران خان کیساتھ پارٹی پر پابندی لگانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے، یہ عمران خان کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ سب تو کہتے تھے کہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں اب کیا ہوگیا ہے، ملک کو بھنور سے نکالنا ہے تو وہ ایک ہی راستہ نئے انتخابات ہیں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں اب یہ کیوں بھاگ رہے ہیں؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved