پی ڈی ایم کو موسمی بیماری ہے، انہیں فروری، مارچ میں ویکسین لگ جائے گی، اسد عمر

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کہا ہے کہ سردیوں میں مختلف بیماریاں آتی ہیں، پی ڈی ایم بھی ایک موسمی بیماری ہے،  پی ڈی ایم کو فروری مارچ میں ویکسین لگ جائے گی، پھر ان کی بیماری بھی ختم ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے  پشاور میں دو روزہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انفرادی یوتھ کمیونٹی میں پاکستان دنیا کی 5ویں بڑی کمیونٹی ہے جو آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کا واضح اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد ملک میں مزید مستحکم ہوا ہے اور آئی ٹی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔

زراعت، آئی ٹی اور سیاحت میں ترقی کے مواقع موجود ہیں

اسد عمر نے بتایا کہ20018ءمیں2.3ملین ملازمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں زراعت میں ترقی کے بہت مواقع ہیں اور حکومت نے بھرپور توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ گندم، چاول، گنے کی فصلیں ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبے میں ترقی کے مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت نے ان شعبوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ حکومت دیہی علاقوں میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ کسان اس طرح کی پیشرفت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے

کورونا وبا پر حکومتی پالیسیوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے ، عوام اس خطرے سے بچنے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں،عوام کو ویکسین نہ لگائی گئی تو کورونا کے دوبارہ آنے کا خطرہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک موسمی بیماری کی طرح ہے، سردی ختم ہوتے ہی ختم ہو جائے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت پر کام کر رہی ہے، اگلے ڈیڑھ سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک لاکھ سے  زائد افراد کو تربیت دینے پر8ارب روپے لاگت آئے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved