فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سابق وزیر اعظم نے لاہور جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کمشنر کو ن لیگ کے آفس میں لگا دینا چاہیے اس کے تمام اقدامات پی ٹی آئی کیخلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ضرور میری پارٹی کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے تفشیش کرے لیکن پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تین پارٹیوں کی بھی تفشیش ہونی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں ہمارے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کا کیس بھی چلاؤ، لیکن پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی سیاسی فنڈنگ ہوتی ہے تو ہمت ہے تو تینوں جماعتوں کا کیس چلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی پارٹیوں پر حیرت ہوتی ہے کہ کیوں ان کو عجیب نہیں لگتا ہے کہ باہر سے ایک لڑکا آتا ہے جس کو اردو نہیں آتی لیکن بڑے بڑے اس کے سامنے ہوتے ہیں، 14 سال ہوگئے اردو نہیں آتی، نواز شریف نے اوباما کے سامنے پرچی دیکھ کر بات کی پھر مریم نواز تیار بیٹھی ہے، جس نے ایک دن کام نہیں کیا۔