غلطی ٹھیک کرنےکاایک ہی طریقہ ہے،عمران خان کا ملکی اداروں سےبڑامطالبہ

21  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملکی اداروں سے مطالبہ کیا کہ سیاسی صورت حال کو ٹھیکر کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں اور کچھ نہیں چاہتا بس یہ چاہتا ہوں کہ اس ملک میں جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں، اس حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، جن سے بھی غلطی ہوگئی، ایک ہی طریقہ ہے غلطی ٹھیک کرنے کا فوری الیکشن کراؤ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا، پولیس اور فوج ہماری ہے، اگر ہمارے پاس ایک طاقت ور فوج نہیں ہوتی تو ہمارے تین ٹکڑے ہوتے، ہمارے دشمن اس لیے کامیاب نہیں ہوا کیونکہ ہماری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، مشرف نے ایک غلط فیصلہ کیا لیکن ہماری فوج نے جس طرح قربانیاں دیں اس پر ہم اپنی فوج اور پولیس کو داد دیتے ہیں۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ میں نے آج آپ کو لائحہ عمل دینا ہے، نہ ہم غلامی قبول کریں گے اور نہ امپورٹڈ حکومت کو مانیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اب وہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین سوچتے ہیں کہ لاہور جلسے کے بعد کیا ہوگا، کان کھول کر سن لیں، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، تحریک ابھی زور پکڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ میں صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو کال نہیں دے رہا بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کو بھی کال دے رہا ہوں جنہیں نہیں معلوم کہ کتنی بڑی سازش ہوئی ہے، آپ سب نے تیاری کرنی ہے اور میری کال کا انتظار کرنا ہے جب میں آپ کو اسلام آباد بلاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ واضح کردوں میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا، میں نے اسی ملک میں رہنا ہے۔

آخر میں انہوں نے جلسے کے شرکا سے حلف بھی لیا کہ سب پاکستان کی حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا تحریک جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved