دن کے تین اوقات میں گیس ملنے کی خبروں پر پٹرولیم ڈویژن کا موقف سامنے آ گیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت گیس فراہمی کا  فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دئیے ہیں کہ کھانا بنانے  کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اطلاعات آئی تھیں کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں کے نئے شیڈول کے مطابق  گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے 8، پھر ساڑھے گیارہ سے دن 2، اس کے بعد شام 4 بجے سے رات 10 بجے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق دسمبر 2021ء سے فروری 2022ء تک ہو گا، نئے گیس شیڈول پر عملدرآمد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved