اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے, اسرائیل نے غزہ پٹی کے علاقے پر ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ بڑھنے لگا۔ لگاتا تیسرے روز بھی دونوں طرف سے ایک دوسرے پر حملے ک گئے۔ غزہ کی پٹی کا رہائشی علاقہ سحری کے وقت زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے ٹھکانے بھی موجود ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جواب میں حماس کی طرف سے بھی اسرائیلی علاقوں میں جوابی طور پر راکٹ برسائے گئے۔
اس سے پہلے سینکڑوں یہودی مظاہرین نے بیت المقدس کی جانب مارچ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ مارچ کے چند گھنٹے بعد حماس کی طرف سے ایک راکٹ داغا گیا جو ایک گھر پر گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔