سندھ کابینہ میں بھی تبدیلیاں، کس کو کون سی وزارت ملی، نوٹیفیکشن جاری

21  اپریل‬‮  2022

سندھ کابینہ میں بھی تبدیلیاں ، کس کو کون سی وزارت ملی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن صوبائی کابینہ کا حصہ بن گئے وہ جمعہ کو صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے اویس قادر شاہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور شرجیل انعام میمن کی بطور صوبائی وزیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو اویس قادر شاہ سے قلمدان واپس لینے اور شرجیل انعام میمن کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے تقرری کی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے دو ارکان اسمبلی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹھٹھِہ سے تعلق رکھنے والے ریاض حسین شاہ شیرازی اور خیر پور سے منتخب رکن اسمبلی احمد رضا شاہ جیلانی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved