عمران خان نےتو شہ خانہ سے لئے گئے تحائف پر وضاحت پیش کر دی

21  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر اعظم عمران خان  نے تو شہ خانہ سے لئے گئے تحائف سے متعلق     وضاحت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق  عمران کا کہنا تھا کہ آج مجھے توشہ خانہ کا الزام دیا جاتا تھا، ان کے زمانے میں جب توشہ خانہ جاتا تو 15 فیصد حکومت کو جاتا تھا، ہم نے 50 فیصد حکومت کو دیا اور جو بھی میں خریدا سب ریکارڈ ہے، میں نے توشہ خانہ کے پیسے اپنے گھر کے سامنے سڑک بنائی جو لوگوں کے لیے بھی ہے۔

توشہ خانہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں ، میں نے جو بھی چیزیں خریدیں سب ریکارڈ پر موجود ہیں ، میں نے ان پیسوں سے عام لوگوں کیلئے سڑکیں ٹھیک کیں، حکومت کے خزانے سے ایک روپیہ نہیں لیا۔ عمران خان  نے انہوں نے کہا کہ پہلے حکومتیں گریں تو کرپشن پر گری، بینظیر بھٹو کی دو حکومتیں اور نواز شریف کی دو حکومتیں کرپشن کے الزامات پر گریں لیکن چیلنج کرتا ہوں کیا عمران خان نے لندن میں کوئی فلیٹ لیے یا جائیداد بنائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved