ای کامرس جائنٹ ایمازون بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکللی

21  اپریل‬‮  2022

ٹیکس چوری کوعموماً ترقی پذیرممالک کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا اوربرطانیہ جیسے ممالک میں بھی بڑے اداروں اوراہم شخصیات کی جانب سے ٹیکس چوری کرنا معمول کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے ای کامرس جائنٹ ایمیزون نے 2021 میں یورپی مارکیٹ سے ہونے والی اربوں ڈالرسیل پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایمیزون کے یورپی بزنس میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس سال کمپنی نے تقریبا 55 ارب ڈالرکی سیل کی، تاہم اس پرٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔

ایمیزون کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں کمپنی نے نہ صرف 1 ارب 26 کروڑڈالرکا نقصان ظاہر کیا بلکہ 1 ارب یوروٹیکس کریڈٹ کی مد میں بھی حاصل کرلیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمیزون یورپی یونٹ جو کہ لیکسمبرگ میں واقع ہے اس نے اپنے برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین ، پولینڈ، سوئیڈن اور نیدرلینڈ میں موجود ڈیویژن کی رپورٹس میں منافع ظاہر کیا جب کہ 2021 میں اس کی سیل میں 17 فیصد اضافہ بھی ہوا۔

بلومبرگ سے گفت گومیں ایمیزون کے ترجمان کا اس بابت کہنا ہے کہ پورے یورپ میں ہم لاکھوں یوروکارپوریٹ ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آمدن، منافع اور ٹیکس کوہم ہرملک کے متعلقہ حکام کو رپورٹ کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیا گیا نقصان وہ ہے جو کہ گزشتہ سال اس خطے میں 50 سے زائد نئی سائٹس کھولنے کے بعد ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved