سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم اعلان

21  اپریل‬‮  2022

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے عمرہ زائرین کیلئے اہم اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے افراد کا یہی خیال ہوتا ہے کہ ان کا یہ ویزہ صرف عمرے کے لیے ہے اور وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک محدود رہتے ہیں تاہم سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرے یا اس سے چھوٹی عبادات کے ویزے پر آنے والے غیرملکی مسلمان سعودی عرب میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق یہ ویزہ30دن تک کار آمد ہوتا ہے اور اس ایک مہینے میں وہ ریاست کے جس حصے میں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے سبب حالیہ سالوں میں عمرہ ویزے پر آنے والے لوگوں پر بھی کچھ پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم اب یہ پابندیاں ختم ہو چکی ہیں اور عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ بھی جس شہر میں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved