وزیراعظم شہباز شریف کامیران شاہ میں جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان

21  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نےشمالی وزیرستان کے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیےدانش سکول کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

وزیر اعظم نےشمالی وزیرستان کے ہونہار طلباء کے لئے میران شاہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فوری موبائل ہسپتال جو تمام میڈیکل کی سہولیات سے آراستہ ہوگا، کے قیام کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں امن کے پیچھے ہماری مسلح افواج اور علاقہ کے عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں،پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی اور ملک نے اتنی مشکلات نہیں دیکھی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ان عظیم قربانیوں پراپنے جوانوں اور عوام کو ان کی بہادری اور عزم پرسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں طویل عرصہ مشکلات میں گھرے رہے۔

میں نے جمعرات کوشمالی وزیرستان کے دورہ کے دوران جدید یونیورسٹی،میڈیکل کالج،دانش سکول سسٹم کے قیام کا اعلان کیا۔جدید ٹیکنالوجی کا حامل موبائل ہسپتال جو علاقہ میں کہیں بھی فوری طرف پر منتقل کیا جاسکے کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved