صدرنے حکومت سے اختلافات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صدرمملکت عارف علوی وزرا سے حلف لیں گے، تین وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں آج 3 وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں ہوگی۔ صدرمملکت عارف علوی نئے وزرا سے حلف لیں گے۔اس سے قبل صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ سے حلف نہیں لیا تھا۔
آج حلف اٹھانے والے وزرا میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور(ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین، بی این پی (مینگل) کے آغا حسن بلوچ اور(ن) لیگ کے میاں جاوید لطیف شامل ہیں۔بی این پی (مینگل) سے تعلق رکھنے والے محمد ہاشم نوتیزئی بھی وزیرمملکت کا حلف اٹھائیں گے۔