سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کا ردعمل

22  اپریل‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون وزیراعلیٰ سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شیخ رشید نوکری ختم ہونے پر پاگل پن کا شکار ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور اس کے کپتان کے کرتوت ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بداخلاقی اور بدتہذیبی سے شیخ رشید کے حسب نصب کا پتہ چلتا ہے، ان کی خاندانی تربیت گالم گلوچ ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بکواس کرکے شیدا ٹلی اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved