یہ کہاں لکھا ہے کہ گورنر الیکشن کو جا کر دیکھے گا؟ گورنر پنجاب اپنامؤقف لکھ کر دیں،عدالت

22  اپریل‬‮  2022

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ  پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل کو گورنر پنجاب کا تحریری مؤقف پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران حکم دیا کہ گورنر پنجاب لکھ کر دیں کہ وہ حلف نہیں لیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عدالت کو بتایا کہ گورنر پنجاب کے حلف نہ لینے پر اسپیکر حلف لے سکتا ہے، درخواست میں اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا، گورنر سمجھتے ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب آئین کے تحت نہیں ہوا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ گورنر الیکشن کو جا کر دیکھے گا؟۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ الیکشن بھی عدالت کے حکم پر ہوا ہے، الیکشن کیسے ہوا یہ عدالت جانتی ہے، گورنر بتائیں کہ وہ غیر حاضر ہیں یا حلف نہیں لے سکتے؟۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گورنر نے حلف لینے سے انکار کر دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس امیر بھٹی نے حکم دیا کہ لکھ کر دے دیں کہ گورنر نے حلف سے انکار کر دیا ہے، تاکہ ہم حلف کے لیے کسی اور کو کہہ دیں، 11 بجے تک گورنر سے لکھوا کر عدالت میں پیش کریں، گورنر نے اگر انکار لکھنا ہے تو عدالت کے بجائے متعلقہ اتھارٹی کے نام لکھیں، 11 بجے دوبارہ سماعت ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved