اب کام کرنا پڑے گا، ناقص کارکردگی کے باعث لاہور کے 17 ایس ایچ او معطل

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

ڈی آئی جی آپریشن نے ناقص کارکردگی اور کرائم کیسز درج نہ کرنے کی وجہ سے 17 ایس ایچ او معطل کر دئیے ہیں۔

معطل ہونے والوں میں سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیوانارکلی، بادامی باغ اور ایس ایچ او لاری اڈا کو معطل کر دیا گیا ہے۔کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او غازی آباد شامل ہیں۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشترکالونی کے ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کی معطلی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں کارکردگی کے بنیاد پر افسران کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور انہیں احکامات بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے پر کہا تھا کہ میں کارکردگی کے حساب سے بیٹنگ آرڈر تبدیل کروں گا اور کھلاڑی بھی تبدیل کروں گا، جو کام نہیں کرے گا اسکی جگہ نیا کھلاڑی آئے گا جو کام کرنے والا ہو گا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے خیبر پختونخوا اور  پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ بھی ایسا ہی کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved