جسٹس رانا شمیم کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ثاقب نثار

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے جو الزام لگایا وہ بالکل لغو اور بے بنیاد ہے، کیا یہ ہو سکتا ہے کہ میں رانا شمیم کے سامنے اس طرح کی گفتگو کرتا، کسی کے سامنے ایسی گفتگو کرنے کا مطلب ہے ک انسان اقرار جرم کرے۔ سابق چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ نجانے رانا شمیم نے کون سا بغض نکالا ہے، میں نے رانا شمیم کا ایک آرڈر کالعدم قرار دیا جس کا اسے رنج تھا۔ مزید کہا کہ رانا شمیم نے گلہ کیا کہ میں نے اس کی ایکسٹینشن رکوائی ہے جبکہ میرا  ایکسٹینشن رکوانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں کہ ان الزامات پر کیا کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ آف گلگت جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میری موجودگی میں ہائیکورٹ کے جج کو فون کال پہ کہا تھا کہ نوزشریف اور مریم نواز کی 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے ضمانت کی درخواست منظور نہیں کرنی۔ جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ثاقب نثار کافی پریشان تھے لیکن فون پر بات ہونے کے بعد وہ پرسکون ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved