عارف علوی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے ، ایوان صدر کی کفایت شعاری مہم

22  اپریل‬‮  2022

عارف علوی بھی عمران خان کے  نقش قدم پر چلنے لگے ، ایوان  صدر میں  کفایت شعاری مہم  شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان  صدر کے مطابق پرانی اور ناقابل استعمال اشیاء کی نیلامی کی گئی جس سے ایک کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار روپے کی آمدن ہوئی،ایوان صدر کا کہنا ہےکہ نیلامی سے حاصل رقم کو قومی خزانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے لئے مختص فنڈز میں 18 کروڑ 37 لاکھ کی بچت کروائی، رقم وزارت خزانہ کو واپس لوٹا دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کیا، سابقہ حکومتوں نے سرکاری پیسہ بے دریغ اڑاتے ہوئے شاہانہ انداز زندگی اپنا رکھا تھا۔ عمران خان نے وزیراعظم آفس و ہاؤس کے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرتے ہوئے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی۔

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویژنوں پر بازی لے گیا، وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے لیے مختص فنڈز میں 18 کروڑ 37 لاکھ روپے کی بچت کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو واپس کر دیئے گئے۔ سال 2019 کے دوران وزیراعظم آفس و ہاوس کیلئے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔

آئندہ مالی سال 2021 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ پچھلے سال وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں41 فیصد کمی کی گئی تھی اور سرکاری خزانے کو 30 کروڑ 5 لاکھ روپے واپس جمع کئے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved