اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

22  اپریل‬‮  2022

اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ سے پہلے مسجد اقصیٰ میں کارروائی کی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز جمعہ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئیں جس دوران جھڑپ میں تین صحافیوں سمیت 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فورسز مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئیں تو وہاں موجود نہتے فلسطینیوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا جس پر فورسز نے ربر کی گولیاں اور ہینڈ گرینیڈ برسادیے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اس دوران مسجد اقصیٰ کے صحن میں آتشزدگی کا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جس سے متعلق فلسطینی شہریوں کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فورسز درختوں کو نذر آتش کررہی ہیں۔

فلسطینی ریڈ کریسنیٹ کا کہناہےکہ اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 31 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved