شرجیل میمن بھی صوبائی کا بینہ کا حصہ بن گئے

22  اپریل‬‮  2022

رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن سندھ کابینہ میں شامل ہو گئے،صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل  میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سےحلف اٹھالیا،  قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے ان سے  حلف  لیا۔صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ  نے شرجیل میمن کو مبارکباد دی۔صوبائی کابینہ میں شمولیت کے بعد شرجیل میمن  کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ شرجیل میمن کو گزشتہ روز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کی جگہ سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved