انصارعباسی سے کی گئی باتوں پر قائم ہوں، سابق چیف جج گلگت بلتستان

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

سابق چیف جج گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا شمیم نے کہا ہے کہ صحافی انصار عباسی سے کی گئی باتوں پر قائم ہوں۔

نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا شمیم کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی وضاحت جھوٹی ہے، ان کے پاس تو میری مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار ہی نہیں کیونکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹس سپریم کورٹ پاکستان کے ماتحت نہیں ہیں۔  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹس کے چیف ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار  وزیراعظم کے پاس ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ آف گلگت جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میری موجودگی میں ہائیکورٹ کے جج کو فون کال پہ کہا تھا کہ نوزشریف اور مریم نواز کی 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے ضمانت کی درخواست منظور نہیں کرنی۔ جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ثاقب نثار کافی پریشان تھے لیکن فون پر بات ہونے کے بعد وہ پرسکون ہو گئے تھے۔

جس پر ردعمل میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے جو الزام لگایا وہ بالکل لغو اور بے بنیاد ہے۔ میں نے رانا شمیم کا ایک آرڈر کالعدم قرار دیا جس کا اسے رنج تھا۔ مزید کہا کہ رانا شمیم نے گلہ کیا کہ میں نے اس کی ایکسٹینشن رکوائی ہے جبکہ میرا  ایکسٹینشن رکوانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں کہ ان الزامات پر کیا کیا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved